اسلام آباد ائیسکو واپڈا میں بطور لائن مین ملازم واں بھچراں کے علاقہ مظفر پور جنوبی کا رہائشی نور محمد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔

اسلام آباد ائیسکو واپڈا میں بطور
لائن مین ملازم
واں بھچراں کے علاقہ مظفر پور جنوبی کا رہائشی نور محمد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔۔
واپڈا سب ڈویژن لاوہ کو کال موصول ہوئی۔شکایت نوٹ کرائی گئی کہ علاقہ ڈھوک علی خان میں ایک ٹربائن ٹیوب ویل کی بجلی خراب ہے۔نور محمد لائن مین بجلی ٹھیک کرنے گیا۔۔ کہ مین لائن سے بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔۔۔اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ٹربائن پر کوئی اور موجود نہ تھا۔ نور محمد اکیلا تھا۔ نور محمد کی لاش دو دن ویران ٹربائن پر پڑی رہی۔۔
واپڈا والے دو دن نور محمد کو تلاش کرتے رہے۔۔تلاش کرتے کرتے مذکور جگہ پہنچے ۔۔تو نور محمد کی لاش ملی۔ لاش پھولی ہوئی۔اور خراب ہورہی تھی۔۔پولیس تھانہ لاوہ نے پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی نور محمد کو نماز جنازہ کے بعد رات گئے آبائی گاوں مظفر پور جنوبی میں سپردخاک کردیاگیا۔۔۔۔
اللہ پاک مغفرت کرے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here