4نامعلوم مسلح افراد کاایم اے پاس خاتون پرگھر میں گھس کر مبینہ تشدد چارپائی سے باندھ کر ہیئر ریمونگ کریم سے بھنویں اورقینچی سےسرکے بال کاٹ دیے

4نامعلوم مسلح افراد کاایم اے پاس خاتون پرگھر میں گھس کر مبینہ تشدد
چارپائی سے باندھ کر ہیئر ریمونگ کریم سے بھنویں اورقینچی سےسرکے بال کاٹ دیے. تفصیل کے مطابق لڈن کے نواحی علاقہ موضع موہل کے رہائشی محمد رمضان کملانہ کی بہو کو چار مسلح افراد نے چارپائی سے باندھ دیا اوراسکی تعلیمی ڈگریاں کا مطالبہ کرنے لگے نہ دینے پر سر کے بال اور بھنویں کاٹ دی اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر متاثرہ خاتون نے ڈگریوں کی فائل بتا دی جسے چوروں مسلح افراد نے اٹھا لیں‌.متاثرہ کوثر فیاض گزشتہ روز نوکری کیلئے انٹرویو دے کر آئی تھی.خاتون کے ساتھ زیادتی پر اہل علاقہ کے ہمراہ رمضان کملانہ نے احتجاج کیا کوثر فیاض نے اپنے بیان میں‌کہا کہ نامعلوم افراد نے میری زندگی اور کیریئر تباہ کردیا.متاثرہ کوثر فیاض نے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے حکومت فوری نوٹس لے.سابق نائب ناظم محمد رمضان کملانہ نے کہا کہ کہ میری بہو کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے. جس کےلئے میں‌ نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر کاروائی کا آغاز کردیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here