وہاڑی اور اسکے مضافاتی علاقوں میں جعلی پیروں کی بھر مار

محمد علی بودلہ سٹی رپورٹر اپنی بات نیوز لڈن وھاڑی ) وہاڑی اور اسکے مضافاتی علاقوں میں جعلی پیروں کی بھر مار، جعلی پیروں نے اڈہ غلام شاہ ، ساہوکا، کچی پکی، لڈن، کرم پور میں جعلی پیروں نے اڈے بنا کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنا معمول بنا لیا مذہبی و عوامی حلقوں کا اظہار تشویش ڈی پی او وہاڑی سے نو ٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق وہاڑی شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں میں جعلی پیر جو کہ اخلاقیات کی حدیں عبور کرتے ہوئے۔تعویز گنڈے دم پھوکے کی آڑ میں اپنا گھناونا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں اپنی حوس بجھانے بیٹھتے ہیں پیسہ کمانا حوس بجھانا آج کل کے جعلی پیر وں کا شیوہ ہے ان جعلی پیروں سے کوئی اپنے معصوم بچے کو دم کروانے آجائے تو جعلی پیر اسے ڈراتے ہیں کہ آپ کے بچے کو سایہ ہے آپ کے بچہ کو جن ہیں جعلی پیر عامل سادہ لوگوں کو ڈرا کر اپنا بزنس چمکاتے ہیں جعلی پیر سادہ لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں اور سادہ اور غریب خواتین کو اپنے ہتھے چڑھا کر اپنے نا پاک عزائم سے ان کی عزت پامال کرتے ہیں اور کالےبکرے اور ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں عوام حلقوں کا کہنا ہے کہ جعلی پیروں اور نجومیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں۔اور پکڑنے کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیں ۔ تاکہ سادہ لوح غریب عوام لٹنے سے محفوظ رہ سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here