27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن دختر مشرق اور قائد جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کو ملک دشمن عناصر نے شہید کیا

اوستا محمد
پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ڈسٹرکٹ خیرپور کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری بینظیر ابڑو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن دختر مشرق اور قائد جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کو ملک دشمن عناصر نے شہید کیا محترمہ بینظیر بھٹو کو اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے محترمہ خاتون ہونے کے باوجود بھی ایک بہادر اور نڈر لیڈر تھیں ملکی سیاست میں بھٹو خاندان نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور پیپلز پارٹی ہی ملک میں جمہوریت کی علمبردار رہی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here