
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صاف توانائی کے متبادل وسائل سمیت مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی مہارت سے استفادہ کرنے کی منتظر ہے۔
سعودی سفیر نے شہباز شریف کو مبارکباد دی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔