ہم اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں کیونکہ ان عظیم ہستیوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ممالک اور قومیں جاودانی زندگی حاصل کرتی ہیں اور اپنا سر فخر سے بلند رکھتی ہیں ہم اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاڑی مہر محمد اسلم سنپال اور پرنسپل ہائر سکینڈری لڈن حاجی سلطان محمود نے موضع جھیڈو سکول, دولت آباد اور چھجو دیہہ گورنمنٹ بوائز سکول میں شہداء کرام کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریبات سے خطا ب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پاک فوج اور رینجرز کے شہداء حوالدار محمد علی بھٹی اور سب انسپکٹر حاکم علی لکھویرا شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور شہداء لواحقین میں مٹھائی اور گفٹ پیش کئے اس موقع پر اےای او محمد طیب, حاجی مسلم شیر, خواجہ خدا بخش شاکر, الطاف الرحمن, حافظ نزیر ، شاہد دولتانہ اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here