ہارٹ اٹیک یا نشے کی کمی
ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں منشیات کے مقدمہ میں قید ملزم ہلاک قیدی کو دل میں تکلیف ہوئی جس پر اسے فوری ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا جیل ذرائع

فیصل عرف بچھوا علاقہ تھانہ صدر وہاڑی 24 ڈبلیو بی کا رہائشی تھا اور منشیات فروشی کے الزام پر ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں بند تھا ملزم سے چند ہفتے قبل تھانہ سٹی کے اے ایس آئی بابر سعید نے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی تھی اور عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا تھا

جیل حکام کی جانب سے ہلاک ملزم کا پوسٹ مارٹم کروا کر لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے جیل ذرائع

Leave a Reply