ہارون آباد کے نواحی گاؤں 123 سکس آر میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد طیب چوہدری کی دبنگ قانونی کارروائی، سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ مافیا سے 19 کروڑ روپے مالیت کی جگہ واگزار کروا لئی گئی،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد طیب چوہدری نے ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف دبنگ کاروائی کرتے ہوئے ہارون آباد کے نواحی گاؤں 123 سکس آر میں 4 ایکڑ 19 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری جگہ واگزار کروالی ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب چوہدری سمیت ریونیو افسران اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا سرکاری زمین پر لوگوں نے کمرشل نوعیت کا قبضہ کر رکھا تھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب چوہدری کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی آئندہ بھی اس مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ان کو قانونی کارروائی کے ذریعے نشان عبرت بنایا جائے گا۔

 

Leave a Reply