ہارون آباد پاکستان مسلم لیگ ن کی ازسر نو تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

ہارون آباد
پاکستان مسلم لیگ ن کی ازسر نو تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ
صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے
جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئر عوامی ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر کو مشاورت کے لیے طلب کیا
جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ فعال کارکنان کو ذمہ داریاں تفویض کر کے پارٹی کو منظم اور مضبوط بنایا جائے گا
صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف جنرل سیکریٹری احسن اقبال اور جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افئیر کے درمیان ملاقات میں طے پایا کہ پرانے تنظیمی دوستوں کو پہلے سے زیادہ عزت دی جائے
چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ پرانے اور سینئر مسلم لیگی دوستوں کو بائی پاس کئے بغیر ان کی مشاورت سے تنظیم سازی کی جائے
میاں شہباز شریف نے عوامی ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر کو ہدایت کی کہ انٹرنیشنل تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور باالخصوص پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی مکمل کرنے میں چوہدری احسن اقبال کے ساتھ مل کر کام مکمل کیا جائے
اس موقع پر چوہدری منور ڈوگر نے بھی میاں شہباز شریف سے ملاقات کی
چوہدری نور الحسن تنویر نے اعتماد کرنے اور ذمہ داریاں سونپنے پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا
خالد ہاشمی ڈویژنل آفس سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بھاول پور.
رپورٹ. ڈاکٹر نزیراحمد جوہیہ اپنی بات بھاولنگر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here