ہارون آباد
پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و وائٹل گروپ آف کمپینیز کے چئیر مین حاجی محمد یٰسین نے کہا ہے کہ خدمت خلق اللہ تعالیٰ کے قرب کا زریعہ ہے انہوں نے بھٹہ محمد پورہ پر اللہ کی رضاء کے لئے ترقیاتی کام کروائے ہیں علاقہ مکینوں نے منوں گلاب کی پھولوں کی پتیوں سے انکا استقبال کیا مزید جانتے ہیں اس بارے ۔۔۔۔ غلام حسین ممرا کی رپورٹ میں

ہارون آباد کے علاقہ بھٹہ محمد پورہ پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے سیوریج کا کام مکمل ہونے کے بعد علاقہ مکینوں اللہ رکھا،۔۔۔۔۔۔ودیگر نے سربراہ ضیاء لیگ و چئیر مین وائٹل گروپ آف کمپنیز کا ڈھیروں من گلاب کی پتیوں سے استقبال کیا اس موقع پر پنجاب پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف رائے نے انکی شان میں تعریفیہ اشعار پڑھتے ہوئے محفل کو خوب گرماتے ہوئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔معروف وائٹل کارکن خالد اقبال شاد نے بھی وائٹل گروپ کی سماجی خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ چئیر مین وائٹل گروپ حاجی محمد یٰسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے شک اللہ کے قرب کا زریعہ اسکی مخلوق کی خدمت ہے ہمارا سیاسی سماجی سفر اس بات کا گواہ ہیں کہ ہم نے سیاست سے بالاتر ہو کر علاقہ کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں میدان چاہے وہ بزنس ہو یا سیاست میں اللہ نے کامیابی سے نوازا ہیں اور ہمارے سیاسی حریف بھی انتہائی کم ظرف حرکتوں کے باوجود بھی ہمارے کردار کی تعریف کرتے دیکھائی دیتے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی خدمت خلق کا جذبہ اور شرافت کی سیاست کا سفر آپکے سنگ جاری رہے گا میں تمام لوگوں کی محبتوں کا مشکور ہوں تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کی کھانے سے تواظع کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر مہمانوں کورخصت کیا گیا

 

Leave a Reply