گھوٹکی ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے ٹی ٹی سی کالج ڈہرکی کے معاملے کا نوٹس لے لیا، فریقین دفتر طلب. تفصیلات کے مطابق اینگرو فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے ٹیکنیکل ٹریننگ کالج ڈہرکی کے معاملے کا ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ نے نوٹس لیتے ہوئے اینگرو و کالج انتظامیہ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں کو آج شام اپنے دفتر طلب کرلیا ہے. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کالج میں چلنے والے بحران کی وجہ سے ضلع گھوٹکی کے طلبہ سخت مشکلات سے دوچار ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ فریقین کا موقف سنکر تمام مسائل کو حل کیا جائے تا کہ بچوں کی پڑھائی کا نقصان نہ ہو اور علاقے کے لوگوں، اساتذہ و طلبہ کی بے چینی ختم ہوسکے

Leave a Reply