گندم خریداری پالیسی پنجاب حکومت نے وضع کر دی

لاہورصوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی گندم خریداری پالیسی کے حوالے سے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو ۔
لاہورکسانوں سے 1300 روپے فی من کے حساب سے گندم خریداری جاۓ گی
۔باردانہ کی تقسیم کے لیے درخواستیں 8اپریل سے لے کر 15 اپریل تک وصول کی جائے گی
۔باردانہ کی تقسیم 21 اپریل سے شروع ہو گی
۔ضلع اور تحصیل کی سطح پر شکایت سیل قائم کیے جائے گے شکایت سیل پر صوبائی وزیر خوراک کا ذاتی فون نمبر درج ہو گا
شکایت کی صورت میں محکمہ خوراک کے اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا
محکمہ خوراک کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا
گندم کے کاشتکاروں کے, مفادات کا تحفظ کیا جائے گا
وزیر اعلی پنجاب گندم کے خریداری مراکز کے اچانک دورے کریں گے
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم میں میرٹ اور دیانت داری سے امور سرانجام دیئے جائ
چھوٹے کاشتکار کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
باردانہ اجراء اور گندم خریداری میں کسی قسم کی بے قاعدگی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
شکایات کی صورت میں زیرو ٹالرنس ہو گی۔
صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سیاسی سفارش و اقرباء پروری کے کلچر کا یکسر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
افسران کسی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر میرٹ اور شفافیت سے گندم خریداری مہم کو کامیاب بنائیں۔
محکمہ خوراک پنجاب میں کرپٹ افسران و ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
شکایات کی صورت میں انکوائری ہو گی اور ذمہ داران کو سخت کارروائی کا سامنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار کو معاشی طور پر خوشحال بنانا حکومت کی ترجیح ہے اور کاشتکاروں کا استحصال کرنیوالے ، مڈل مین کا کردار ختم کرنے اور گندم خریداری مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کی پذیرائی کی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here