گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

ننکانہ صاحب :وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔جس کے تحت کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام مجسٹریٹس نے دوکانوں ،سپر سٹورز،پٹرول پمپوںپر روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرننکانہ راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سونیا کلیم نے گذشتہ روزضلع کونسل ،محکمہ سول ڈیفنس ،محکمہ انڈسٹریزاور محکمہ صحت کی انسپکشن ٹیموں کے ہمراہ سٹی ننکانہ صاحب ،بچیکی اور سیدوالہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ این او سی نہ ہونے پر، مہنگے داموں پٹرول کی فروخت ،پیمائش کے پیمانے کم ہونے پر 15سے زائد پٹرول پمپوں کی انسپیکشن کی ۔جس کے دوران 12پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا گیا۔جن میںعرفان فلنگ اسٹیشن بچیکی روڈ نزد شوگر مل،مقبول پہلوان فلنگ اسٹیشن بچیکی روڈنزد شوگرمل، المعصوم فلنگ اسٹیشن بچیکی ننکانہ روڑ ،دلدار فلنگ اسٹیشن بچیکی سٹاپ،ایم اے سلہریا پٹرولیم بچیکی،عمر فلنگ اسٹیشن بڑاگھر، آغا علی فلنگ اسٹیشن سیدوالہ،سیدوالہ فلنگ اسٹیشن کے علاوہ دیگرچار پٹرول پمپ شامل ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر 60ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیااورمتعددپٹرول پمپوں کے مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے دفتر میں پٹرول پمپوں کے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا گیا۔تاکہ آئندہ کوئی بھی پٹرول پمپ کی انتظامیہ مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی سے اجتناب کریں۔علاوہ ازیںاسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سونیا کلیم نے سیدوالہ میں چینی کے گوداموں پر چھاپہ مارکرتقریباًایک ہزار بوری چینی تحویل میں لے لی۔اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک کلینک کو بھی سیل کیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ *رپورٹ بیوروچیف*
*شمع وقاص رحمانی*
*ننکانہ صاحب*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here