گراونڈ میں‌بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دے دیا گیا

پیرا گوئے میں فٹ بال کلب نے اپنے گراونڈ میں‌بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے ریسسٹینسیا کلب کی باقاعدہ رکنیت اور آفیشل جرسی بھی دی ہے اس طرح دنیا کا واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن ہے اس درخت کی تاریخ کلب کی تاریخ جیسی ہے جو ایک زمانے میں‌میدان کا حصہ تھا پھر میدان میں‌جدیدیت آتی گئی اور بیٹھنے کی جگہ بن گئی مگر اس درخت کو نہیں‌کاٹا گیااور درخت کے آس پاس بینچ بنا دیے گئے اب اسکو ایک آفیشل ممبر کی حیثیت حاصل ہے
اس عمل نے پیرا گوئے میں‌ایک ایسا پیغام دیا ہے کہ درختوں کو کاٹا نہیں‌جاتابلکہ درختوں کی حفاظت کی جاتی ہے کیونکہ درخت زندگی ہیں بلکہ درخت بارشوں کا بھی باعث بنتے ہیں اس کے علاوہ درخت سیلاب کے دنوں‌میں‌سیلاب کی روانی میں‌کمی لانے کا بھی باعث بنتے ہیں،آکسیجن کی پیداوار بھی درختوں‌سے ہی ہے اور ماحول کی خوشگواری کا بھی باعث بنتے ہیں
تحریر فہیم کبریا پاکستان
bubly33@gmail.com

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here