کھپرو عدالت کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا انڈین گٹکا اور منشیات بند نہ ہو سکی ہر کیبن پر دستیاب

کھپرو عدالت کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا انڈین گٹکا اور منشیات بند نہ ہو سکی ہر کیبن پر دستیاب

تفصیل کے مطابق کھپرو اور گردونواح کے سینکڑوں گاؤں عالم آباد لوڻ کھان ہتونگو ڈھلیار بھٹ بھائٹی کھائی سميت مختلف اسٹاپوں پر انڈین گٹکا اور منشیات بند نہ ہو سکی ہر کیبن اور پرچون کی دکان پر با آسانی دستیاب ہیں پابندی اور سزاوں کے اعلان کے بعد پولیس اور منشیات کے ڈیلروں کی چاندی ہوگی پانچ روپے میں فروخت ہونے والی سفینہ پندرہ روپے کی ہوگئی اور پولیس کی منتھلی ڈبل مگر منشیات کا کاروبار بند نہ ہو سکا کھپرو پولیس کے اہلکار ہر منشیات کے اڈوں کے باہر کھڑے ان کی رکھوالی کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کھپرو کے منشیات فروش پولیس اسٹیشن پر معتبر کہلاتے ہیں اور کس کو بند کروانا کس کو چھڑوانہ ہے وہ فیصلہ کرتے ہیں کھپرو کی عوام نے آئی جی سندھ آر پی او حیدرآباد ڈی آئی جی نواب شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھپرو پولیس میں کالی بھیڑوں کو نکال کر ایماندار پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائے اور زھریلے گٹکے کی فروخت بند کرائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here