کم عمر شادی شدہ خاتون شوہر کے ہاتھوں‌قتل

وہاڑی۔ نواحی علاقہ بستی غریب آباد تھانہ لڈن کی حدود میں ایک اور ہوا کی بیٹی قتل مبینہ طور کم عمری کی شادی قتل کی وجہ بنی ہے
وہاڑی کے نواحی علاقہ تھانہ لڈن کی حدود کے رہائشی محمد یار کی اٹھارہ سالہ بیٹی نادیہ نامی خاتون کی شادی پانچ سال قبل بشیر نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ بشیر کو شک تھاکہ اسکی بیوی کے مبینہ طور پر غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔ناجائز تعلقات کے شبہ پر شوہر بشیر نے گلادبا کر نادیہ کو قتل کردیا اور نعش قریبی کماد کی فصل میں پھینک دی ہے۔ کھیتوں سے چارہ کاٹنے والے افراد نے کماد میں پڑی نعش دیکھی تو شور مچایا جس پر اہل علاقہ اکھٹے ہوگئے جنہوں نے 15اور تھانہ لڈن پولیس کو متعدد کالز کیں لیکن پولیس کئی گھنٹوں بعد بھی موقع پر نہ پہنچ سکی اور اسی اثناء میں ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔ یاد رہے مقتولہ کی عمر اب اٹھارہ سال ہے اور پانچ سال قبل جب شادی ہوئی تھی تب عمر مبینہ طور پر صرف تیرہ سال تھی اور اس قتل کی وجہ کم عمری کی شادی بھی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here