کم جونگ جلد جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے

جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان جلد جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان دوسرا سربراہی اجلاس بھی جلد ہوگا اور چینی صدر شی جنگ پنگ بھی عنقریب شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔ مون جے ان نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں کم جونگ ان کے روس کے دورے اور جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here