کلین اینڈگرین پاکستان کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں مردان کے کنال پارک میں پودے لگاکر افتتاح کیا گیا

(فخرالدین مردان )
مردان ۔ تخت بھائی تحریک انصاف کے رہنماء افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے ً کلین اینڈگرین پاکستان کے شجر کاری مہم کے سلسے میں گوجر گھڑی تخت بھائی کنال پارک میں پودے لگاکر افتتاح کیا۔ اس موقع پر 600 مختلف قیسم کے پودے مفت تقسیم کیے گیے۔اس موقع پر ٹی ایم اے ایکس ای این مقرب خان۔ ایس ڈی او عمر فاروق۔ایس ڈی ایف او جھانگیر سید پراجیکٹ انجینئر مشتاق حسین محکمہ جنگلات کے عملے
کے علاوہ حاجی تحسین اللہ سید شمس القیوم مسلم خان شاہ جی
اور دیگر بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ ضلع مردان میں دو لاکھ پودے مفت دیئے جائنگے۔ انھوں نے لوگوں پر زور کہ وہ شجر کاری کی قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔جو صدقہ جاریہ بھی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here