کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ملک بھر سے نمائندگان کی رپورٹ

لڈن محمد علی بوودلہ سےگورنمنٹ گرلز ہائی لڈن کی طالبات کی پرنسپل کی قیادت میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی ریلی میں شریک طالبات سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہیں
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لڈن کے اساتذہ اور طلباء نے پرنسپل حاجی سلطان محمود کی قیادت میں‌ریلی نکالی گئی جس میں‌کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا.گورنمنٹ ایلمنٹری سکو ل کےطلبا۶اور بکس ایسوسی ایشن .تھانہ لڈن کے اہلکار نے مودی سرکار کو یہ باور کروانے کے لیے ریلی نکلی کہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان ہمارے بھائی ہے ۔اورپاکستان کا قومی ترانے کی آواز کو بلندکیا اس کے بعدہرطرف بس ایک ہی نعرہ گونج اٹھا کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔پاکستان زندہ باد
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا کے ڈاکٹرز صاحبان اور عملہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال اور ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی
گورنمنٹ ایم ۔س ماڈل ہائی سکول کے طلباء اورٹیچنگ سٹاف کی پرنسپل محمد رمضان ٹھٹیالہ کے زیر قیادت اظہار یکجہتی کشمیر ریلی
بورے والا بار میں صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل چودھری خرم ریاض ایڈووکیٹ کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی
میپکو تحصیل کمپلیکس بورےوالا اور ہائی وے سب ڈویژن بورےوالا کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی
بورے والہ حافظ عمید اکرم سے
میاں چنوں: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پی ایف یو جے کے زیر اہتمام کلمہ چوک سے ٹی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی
میاں چنوں:ریلی میں میاں چنوں کےصحافیوں کی کثیر تعداد کی شرکت
میاں چنوں:ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان,کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ درج کتبے اٹھا رکھے تھے
میاں چنوں:ریلی کے اختتام پر کشمیرکی آزادی اور استحکام پاکستان کے لئے دعا کی گئی
سانگھڑ، پریس کلب سانگھڑ کہ ساتھ میرپورخاص وین اسٹینڈ پر اچانک دو دکانوں کا دھماکہ سے چھجہ گرگیا جس کہ نتیجے میں کھڑی مسافر وین کا پچھلا حصہ تباہ ایک شخص عامر معمولی زخمی ہوگیا، وین میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا اس لیے جانی نقصان سے اللہ نے بچایا، چھجہ کمزور ہونے کی وجہ اور بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ گرا مالک دکان.M.shabir.kk
پاکستان تحریک انصاف کپرو کی طرف سے کشمیر یوں سے یکجہتی م ریلی.
سانگهڑ.
ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈی سی نثار احمد میمن کی سربراہی میں بلدیہ سانگھڑ میں قومی پرچم لہرایا گیا اور سائرن بھی بجایا گیا ساتھ ہی ٹریفک جام کی ڈی سی نثار احمد میمن کی سربراہی میں ضلع بھر کے تمام افسران نے شرکت کی اور سیاسی. سماجی تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کے رہنما راجیش کمار نے بھی شرکت کی اور اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی.M.shabir.kk
الیاں۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر لالیاں میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جگہ جگہ. ریلیوں کا انعقاد…
لالیاں۔۔۔صبح نماز فجر کے بعد کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعاوں سے دن کا آغاز
لالیاں۔۔۔ قومی ترانے، کشمیری ترانے اور ملی نغموں سے فضائیں گونج اٹھیں…
لالیاں۔۔ . اے سی لالیاں ڈاکڑ الطاف بھوانہ ڈی ایس پی مظہر گوندل محمود صاحب پرنسپل حماد عزیز شہید سکنڈری سکول لالیاں ایس ایچ او لالیاں ڈاکٹر شفقت رحمن فیصل چوھدری سی او بلدیہ لالیاں مہر رضوان کہانہ وکلاء طلباء تاجروں اور صحافیوں سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت
لالیاں۔۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے
لالیاں۔۔۔ ریلی میں شریک طلباء اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نےپاکستان زندہ باد,انڈیا مردہ باداورکشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے
لالیاں۔۔لالیاں کی سب سے بڑی ریلی میں بھارتی وزیر اعظم نیدر مودی کا پتلا بھی نزر آتش کیاگیا
رپورٹ,: شیر محمد لالی.اپنی بات نیوز لالیاں
کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لئے ریلیوں کا سلسلہ جاری
شہر کی سب سے بڑی ریلی پریس کلب کی جانب سے نکالی گئی
پریس کلب کی ریلی میں صحافیوں طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت
ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے
پریس کلب کے فورم سے نیا نعرہ انڈیا بنے گا پاکستان بھی متعارف کروایا گیا پیرمحل:شہر بھر میں مختلف تعلیمی اداروں اور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں
شہرکے تمام تعلیمی اور دیگر اداروں کی طرف سے الگ الگ یکجہتی کا اظہار
صحافی برادری نے بھی بھر پور محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بلند کئے
چند سرکاری ملازمین پر مشتمل سرکاری ریلی توجہ حاصل نہ کر سکی
شہر کی کسی بھی ریلی نے سرکاری ریلی سے الحاق نہ کیا
ریلی میں بابا عباس قلندری کی طرف سے شہریوں کے ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیل کا وسیع انتظام کیا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here