کروناوائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑنا شروع کردیئے،مریضوں کی تعداد 183 ہوگئی

کروناوائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑنا شروع کردیئے،مریضوں کی تعداد 183 ہوگئی

کراچی:پاکستان میں ایک ہی دن میں ایک سو اکتیس کیسز ریکارڈ، سکھر میں ایک سو انیس، کراچی میں تیس اور حیدرآباد میں ایک مریض سامنے آ گیا، خیبر پختونخوا میں بھی پندرہ زائرین میں کرونا کی تصدیق، بلوچستان میں دس اور پنجاب میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے جاری ٹویٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 146 ہو چکی ہے۔ ان میں تفتان سے آنے والے 119 زائرین شامل ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ 26 مریض کراچی میں جبکہ ایک کیس حیدر آباد میں رپورٹ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here