ڈی پی او مردان سجاد خان کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ محرم کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

فخرالدین مردان )
مردان ۔

ڈی پی او مردان سجاد خان کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ
محرم کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اے ایس پی سٹی علی بن طارق کا تفصیلی بریفنگ۔

مردان۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کرتے ہوئے تمام سیکورٹی انتظامات چیک کئے، اے ایس پی سٹی سرکل علی بن طارق نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈی پی او نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے مردان پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لا ئے گی اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پولیس افسران و اہلکار خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے اور ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہ کے ساتھ ساتھ جلوس کے گزرگاہوں اور پلگنگ پوائنٹس پر بھی پولیس کے سخت پہرے تعینات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے البرق QRF,RRF, کی ٹیم بیک اپ کے لئے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here