ڈی سی او وہاڑی کا رمضان بازار کا وزٹ

(بورے والا ) ڈی سی او وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کا رمضان بازار کا وزٹ،
ڈی سی او وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا حسین خالد سنپال اور اے ایس پی بورے والا آصف رضا کے ہمراہ رمضان بازار میں لگے اشیاء خورد ونوش کے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں کا جائزہ لیا اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں،
ڈی سی او وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے رمضان بازار کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کی اور کہا کہ پرائس مجسڑیٹ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں اور ریٹ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،
………………..
حافظ عمید اکرم

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here