ڈیرہ غازی خان کی موجودہ صورتحال خاص کر سیوریج کو لیکر میگا پروجیکٹ اور میگا کرپشن کی تیاریاں مکمل. رپوٹ شاہد حسین راجپوت

ڈیرہ غازی خان کی موجودہ صورتحال خاص کر سیوریج کو لیکر میگا پروجیکٹ اور میگا کرپشن کی تیاریاں مکمل…آخر ہمارے عوامی نمائندے فی کس 80 کروڑ روپے بھر کے ہماری خدمت کے لئے منتخب ہوئے ہیں تو خامخا والے پروجیکٹ ملیں گے تو ان کی بھی ریکوری ہوگی۔۔میں بالکل سچ اور صحیح بات کر رہا ہوں دوسرے علاقوں کا مجھے پتہ نہیں صدر بازار کی سیوریج کو جان بوجھ کر مصنوعی طریقے سے خراب کیا گیا ہے۔۔۔میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کے اگر صدر بازار کی نالیاں صاف کردی جائیں تو کسی طرح کا کوئی پانی اوور فلو نہیں ہوگا لیکن انتظامیہ جان بوجھ کر کوئی صفائی نہیں کروا رہی تاکہ عوام تنگ ہو اور ان کی تنگی کا فائدہ اٹھا کر غیرضروری پروجیکٹ شروع کیا جائے اور اس میں کرپشن کی جائے ۔۔نئے پاکستان میں طریقہ کرپشن طریقہ واردات بالکل وہی ہے جو پرانے پاکستان میں تھی پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے ورنہ امید کسی سے نہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here