ڈیرہ غازی خان :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازیخان نے آ رپی او کے ہمراہ تونسہ شریف میں کھلی کچہری لگائی

ڈیرہ غازی خان :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثرریاض ملک نے آ رپی او عمران احمر کے ہمراہ تونسہ شریف میں کھلی کچہری لگائی۔سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مدثرریاض ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے 55ارب روپے کے خطیر رقم کا تاریخی پیکج دیا ہے عوام کے ایک ایک پیسہ کو شفاف انداز میں ترقیاتی منصوبوں پر خر چ کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ وہ افسران او رمحکموں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور بدعنوانی پر سخت کارروائی کی جائے گی وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محکموں کی سروس ڈیلیوری ، تعلیم اور صحت کے ساتھ میونسپل سروسز ، صفائی ، سیوریج پانی او رعلاقہ کی محرومی کو دور کرنا ہے جس کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرور ت ہے انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا منصوبوں کی بروقت تکمیل عدم دلچسپی پر افسران کو معاف نہیں کیاجائے گا دیانتداری سے فرائض انجام دینے والے افسران کو عزت و تکریم دی جائے گی
آ رپی او عمران احمر نے کہاکہ علاقہ کی خوش نصیبی ہے کہ سردار عثمان احمد خان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب منتخب کیاگیا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ کی محرومی دور ہو گی
ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے کہاکہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پہلے شکایت پر ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کرتی تھی تاہم اب وزیر اعلی پنجا ب کی ہدایت پر ہر جاری منصوبے کو مانیٹر کیا جائے گااو رکرپشن پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرتونسہ نوید حسین اور دیگر افسران موجو د تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here