ڈیرہ غازی خان میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کےلئے کمشنر مدثر ریاض ملک عملی طور پر میدان میں نکل آئے۔آگاہی کے ساتھ خود ہاتھوں سے کچرا چن کر صفائی کی مثال قائم کی


ڈیرہ غازی خان
(شاهد حسین راجپوت بیورو چیف)
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کےلئے کمشنر مدثر ریاض ملک عملی طور پر میدان میں نکل آئے۔آگاہی کے ساتھ خود ہاتھوں سے کچرا چن کر صفائی کی مثال قائم کی انہوں نے دکانداروں سے ملاقاتیں کیں۔دکانداروں نے کمشنر مدثر ریاض ملک پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور صفائی کےلئے عملی اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر آگاہی واک نکالی گئی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اظفر ضیاء،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان کے عہدیدار موجود تھے۔

کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ڈیرہ غازیخان شہر کو کچرا سے پاک کیا جائے جس کےلئے میونسپل کارپوریشن اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔نوجوانوں اور سول سوسائٹی پر مشتمل ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان بھی صفائی میں پیش پیش ہیں۔بہت جلد ڈی جی خان کو صاف ستھرا بنالیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here