ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری ساجد عرف ساجی قاضی پولیس مقابلہ میں ہلاک.تین ساتھی فرار.. ملزمان موضع غفور واہ میں واردات کر رہے تھے کہ ریسکیو15 موقع پر پہنچ گئی

ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری ساجد عرف ساجی قاضی پولیس مقابلہ میں ہلاک.تین ساتھی فرار.. ملزمان موضع غفور واہ میں واردات کر رہے تھے کہ ریسکیو15 موقع پر پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کو بذریعہ ریسکیو 15موضع غفورواہ میں واردات کی کال موصول ہوئی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جب کہ پولیس کی جانب سے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت کراس فائرنگ ہوئی جس کے دوران 1ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 3رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے. ہلاک شدہ ملزم کی شناخت بدنام زمانہ ڈکیت ساجد عرف ساجی قاضی سے ہوئی جو کہ قتل وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس مقابلہ میں کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا. ملزم 19اکتوبر کو لڈن میں ہونے والی ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں بھی ملوث اور ضلع وہاڑی سمیت پاکپتن, بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع کے مختلف مقدمات میں مجرم اشتہاری تھا. ملزم کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ باقی تینوں مفرور ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لئے تحرک جاری ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سفاک ڈاکو کو منطقی انجام تک پہنچانے والی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام کا اعلان بھی کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here