ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا ناقص صفائی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیی

ڈیرہ غازی خان
شاهد حسین راجپوت بیورو چیف
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا ناقص صفائی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیی۔
ڈپٹی کمشنر نے چڑیاگھرمیں شترمرغ زخمی ہونے کی اطلاع پر کمیٹی تشکیل دینے اور دو روز کے اندر وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ چڑیا گھر کے معاملات بہتر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے صورتحال بہتر نہ ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر بچوں کےلئے تفریح گاہ ہے ہے ۔ سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہتر کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے چڑیا گھر کی مختلف بیرک اور کمروں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here