ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ڈی پی او آفس آمد ۔۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پر جوش سلامی پیش کی۔

پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ڈی پی او آفس آمد ۔۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پر جوش سلامی پیش کی۔

عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ضلع وہاڑی کو کرائم فری بنانے کے لئے تمام توانیاں استعمال کی جائیں گی۔ میرے دروازے تمام شہریوں اورپولیس سٹاف کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ثاقب سلطان

تمام پولیس افسران نیک نیتی ،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام

المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ضلع وہاڑی کو کرائم فری بنانے کے لئے تمام توانیاں استعمال کی جائیں گی میرے دروازے تمام شہریوں اور پولیس سٹاف کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد دفتر پولیس وہاڑی میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ثاقب سلطان المحمود نے بطور ڈی پی او وہاڑی چارج سنبھالتے ہی دفتر کا وزٹ کیا اس دوران ان کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین ، ڈی ایس پی سرکل صدر وہاڑی طارق پرویز، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور, انسپکٹر لیگل میڈم روبینہ عباس اور جملہ انچار ج برانچ موجود تھے ۔ڈی پی او آفس میں آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پر جوش سلامی پیش کی ۔اچھی پرفارمنس پر سلامی گارد کے لئے سی سی تھری سر ٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی نے خدمت مرکز اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ سمیت مختلف برانچز کا وزٹ کیا اور ورکنگ کا بار ے میں دریافت کیا ۔اس دوران وہ دفتر پولیس میں موجود شہریوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے اور ا ن کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ شہریوں کو تھانوں میں انصاف کی بروقت فراہمی بنیادی ترجیحات میں سرفہرست ہو گی۔ایس ایچ اوز تھانوں میں آنے والے تمام شہریوں اور مظلوموں کی داد رسی کرتے ہو ئے عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنا شعار بنائیں۔ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر جبکہ شہداءکے اہلخانہ کے لیے سہولیات فراہم کرنا اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
تمام پولیس افسران نیک نیتی ،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیںاور میرٹ پر کام کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیں ۔مجرمان،اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتار ی کیلئے کاروائیاں تیز کی جائیں۔جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے شہریوں کی دادرسی کا ذریعہ بنائیں گے۔شہری بلاججھک اپنے مسائل کے حل کے لئے مجھ سے بغیر کسی سفارش کے مل سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here