ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈی ایس ٹریفک شہزاد منظور کے زیر اہتمام حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ٹریفک جونئیر ٹریفک وارڈن محمد ارشد کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈی ایس ٹریفک شہزاد منظور کے زیر اہتمام حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ٹریفک جونئیر ٹریفک وارڈن محمد ارشد کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور نے ریٹائر پولیس آفیسر کو پھولوں کا گلدستہ اور گفٹ پیش کیا جبکہ خوشگوار موڈ میں ریفریشمنٹ بھی کی۔اس موقع پر ٹریفک برانچ کا سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس سے باعزت اور صحت مند ریٹائر ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ایمانداری اور فرض شناشی سے فرائض سر انجام دے کر ریٹائرڈ ہونے والے دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ جونیر ٹریفک وارڈن محمد ارشد نے کہا کہ آج ریٹائرمنٹ کے موقع پر شاندار تقریب کے انعقاد سے سٹاف نے ان کیساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہیں کہ وہ اچھی یادیں لیکر محکمہ سے رخصت ہو رہے ہیں۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here