ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے ریکروٹ کورس مکمل کر کے ضلع میں آنےوالے نئے کنسٹیبلان کو پولیس لائنز وہاڑی میں خوش آمدید کیا

میلسی ( سعید کھمان اپنی بات نیوز سے )تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے ریکروٹ کورس مکمل کر کے ضلع میں آنےوالے نئے کنسٹیبلان کو پولیس لائنز وہاڑی میں خوش آمدید کیا جبکہ تعارفی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا. اس دوران ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے پولیس کی ورکنگ اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا طرز عمل عوام میں مثالی ہونا چاہیے ۔تمام پولیس اہلکار عوام کے دلوں میں جگہ بناکرعوام دوست ماحول فراہم کریں. انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں آپ کو مختلف ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں امید ہے کہ آپ اپنے فرائض ایمانداری اور نیک نیتی سے ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے. تقریب کے آخر میں پولیس کنسٹیبلان کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here