*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کے دست مبارک سے میں 168پولیس قومی رضاکاران میں اعزازیہ کے چیک اور یونیفارم تقسیم۔*

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کے دست مبارک سے میں 168پولیس قومی رضاکاران میں اعزازیہ کے چیک اور یونیفارم تقسیم۔*
وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا کہ پولیس قومی رضا کار ہمارے شانہ بشانہ اپنی خدمات سر انجام دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت اور پولیس کی نفری کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔پولیس کے لئے خدمات سر انجام دینے پر ہم رضاکاران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میں پولیس قومی رضا کاران کے اعزازیہ کے چیک اور یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز وہاڑی میں پولیس قومی رضا کاران میں اعزازیہ کے چیک اور یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی. تقریب کے دوران ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے اپنے دست مبارک سے 168رضاکاران کو ان کی ڈیوٹی حاضری کے مطابق 6لاکھ 30ہزار سے زائد مالیت کے چیک اور 3,3 یونیفارم تقسیم کیں۔ اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فلک شیر بھٹی, ڈی ایس پی ٹریفک محمد وسیم اعجاز اور ڈسٹرکٹ کمانڈر پی کیو آر اکبر علی خان بھی موجود تھے. ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا کہ رضا کاران پولیس کے شانہ بشانہ عیدین،میلاد النبی، محرم الحرام، رمضان المبارک، ایسٹر، بڑے جلسوں غرض کہ ہر تہوار اور ایمرجنسی میں پولیس کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دیتے ہیں لیکن ان کی کوئی تنخواہ نہیں ہوتی ۔ان کی خدمات سر انجام دینے پر ان کو اعزازیہ کی رقم دی جاتی ہے۔ آج ان کے اعزازیہ کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے بذریعہ چیک اعزازیہ کی رقم تقسیم کی جا رہی ہے تا کہ ہر رضا کاراس چیک کو اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروائے ۔کسی بھی رضا کار کو بذریعہ کیش رقم نہیں دی گی۔اعزازیہ بذریعہ چیک شفاف انداز میں تقسیم کرنے کا مقصدحق دار کو ان حق دینا ہے۔وہاڑی پولیس امید کرتی ہے کہ قومی رضا کاران محرم الحرام کے دوران پہلے سے بھی بہتر پولیس کے شانہ بشانہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں. جبکہ پولیس رضا کاران نے موجودہ صورتحال میں اعزازیہ کے چیک اور یونیفارم کی تقسیم پر خوشی کا اظہار کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here