ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خان ورک کی سٹی سرکل کے آفیسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خان ورک کی سٹی سرکل کے آفیسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔
بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خان ورک نے پولیس لائن کے ریکریشن ہال میں ڈی ایس پی سٹی اورایس ایچ اوز سٹی سرکلز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازخان ورک نے کرائم میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ جات کے علاقہ میں جرائم کو کنٹرول کریں۔جرائم کی شرح میں واضح کمی آنی چاہیے۔ علاقہ کو کرائم فری اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کریں۔کرپشن،تشدداورغیر قانونی حراست بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔میرٹ کی پالیسی کو مقدم اورشہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورپولیس کے سوفٹ امیج کو بحال کرنے کے لیے عوام دوست پالیسی اپنائی جائے۔ تھانوں کا ریکارڈ مکمل رکھا جائے جو کسی بھی سرپرائز وزٹ پر چیک کیا جائے گا۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ وہ سنگین جرائم جیسے قتل،ڈکیتی،تیزاب گردی،گینگ ریپ وغیرہ کی مانیٹرنگ خود کریں گے۔جیل سے رہا ہونے والے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی کریں۔اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں ضبط اوراس کی نیلامی کریں، انہیں پناہ دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کریں۔ سنگین مقدمات اور ڈکیتی،چوری، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں اور لوٹا ہوا مال ریکور کرکے اصل مالکان تک پہنچائیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآ مد یقینی بناتے ہوئے ترمیمی آرڈی نینس کے تحت درج شدہ مقدمات کی تفتیش کو بہتر بنائیں اور ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو ہر صور ت سزا دلوائیں۔تھانوں میں صفائی کو بہتربنائیں۔مزید براں انہوں نے ضلع کے مختلف سنگین مقدمات کے بارے میں خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کریں اورکسی قسم کی سستی ولاپرواہی براداشت نہیں کی جائے گی۔
رپورٹ: طاہر عبّاس وٹو بیورو چیف اپنی بات نیوزبہاولپور
03004474627

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here