چیچہ وطنی VTI غازی آباد کا پرنسپل ساتھی خاتون ٹیچرز اور طالبات کو حراساں کرنے لگا


چیچہ وطنی ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ غازی آباد کا پرنسپل ساتھی خاتون ٹیچرز اور طالبات کی عزت کا دشمن بن گیا، باتھ روم اور سٹاف روم میں لگے خفیہ کیمروں سے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا ہے، جنسی تعلقات قائم نہ کرنے پر تصاویر کو انٹر نیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے ، یہ باتیں وی ٹی آئی غازی آباد کی خاتون اساتذ ہ میڈم شازیہ حسین ، میڈم رفعت پروین اور تین درجن سے زائد طالبات نے چیچہ وطنی پریس کلب میں احتجاج کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں روتے ہوئے بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ وی ٹی آئی غازی آباد میں ڈیڑھ سو کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں ، اسکا پرنسپل بلال رشید عرصہ 11 سال سے اس ادارے میں تعینات ہے ، ساتھی خواتین ٹیچرز اور طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنا اس کا معمول ہے جب طالبات داخلے کیلئے آتی ہیں تو ادارے کے قوانین کے برعکس یہ ہر لڑکی کو الگ الگ بلا کر ان کے انٹرویو کرتا ہے اور ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں کرید کرید کر سوالات کرتا ہے کہ آپ کی شادی ہوئی یا نہیں اور آپ کی عمر کتنی ہے اور نو عمر لڑکیوں سے بے ہودہ گفتگو کرتا ہے، موصوف لیکچر کے دوران کلاس روم میں داخل ہوتا ہے ٹیچرز کو باہر نکال کر کمرے کی کنڈی لگا دیتا ہے اور لڑکیوں سے نازیبا گفتگو شروع کر دیتا ہے ، جو لڑکی خوبصورت لگتی ہے اس کی ٹیچر کو مجبور کرتا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو اس کے کمرے میں بھیجو،لڑکیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا ہے ،بہت سی لڑکیاں اپنی عزت اور ڈر کے مارے خاموش ہیں ، پرنسپل نے باتھ روم اور سٹاف روم میں خفیہ کیمرے نصب کئے ہوئے ہیں جس سے وہ طالبات اور ٹیچرز کی نازیبا تصاویر بھی بناتا ہے اور جنسی تعلقات نہ قائم کرنے پر ان تصاویر کو انٹر نیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے ، اس نے دو خاتون ٹیچرز میڈم رضیہ اور میڈم زاہدہ کو اپنے مکروہ مقاصد کے حصول کیلئے اپنا آلہ کار بنا رکھا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں جب پرنسل وی ٹی آئی غازی آباد بلال رشید سے ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل بند آ رہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here