چینی موبائل کمپنی زونگ نے پہلی مرتبہ پاکستان میں 5G کا کامیاب تجربہ کر لیا

چینی موبائل کمپنی زونگ نے پہلی مرتبہ پاکستان میں 5G کا کامیاب تجربہ کر لیا، کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق زونگ فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے، جو مستقبل میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اس کی آزمائش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے سو گنا جبکہ گھروں کے براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔
گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس میں سام سنگ نے فائیو جی ہوم روٹر کو پیش کیا تھا جس کی رفتار 4 گیگا بائٹس فی سیکنڈ تھی، یا یوں بھی کہا جاسکتا ہے 500 میگا بٹس فی سیکنڈ، جس کی مدد سے پچاس جی بی کی فائل صرف دو منٹ جبکہ سو جی بی کی فلم چار منٹ میں ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here