پیرمحل گرین اینڈ کلین کے سلسلہ میں شہر کی صفائی کا کام جاری

پیرمحل گرین اینڈ کلین کے سلسلہ میں شہر کی صفائی کا کام جاری

پیرمحل ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر کے حکم پر پیرمحل اسسٹنٹ کمشنر مس مرحبا نعمت نے چیف آفیسر انوارالحق۔ عاطف گجر۔ بابا عدنان ساغر ۔رضوان جونی اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ رجانہ روڑ سبزی منڈی روڑ پر ناجائز تجاوزات کو ختم کرواتے ہوئے ریڑھیاں اور دوکان کے باہر فٹ پاتھ سے آگے رکھا ہوا سامان تحویل میں لے لیا

پیرمحل اسسٹنٹ کمشنر مس مرحبا نمعمت اور چیف آفیسر انوارالحق نے میڈیا سے بات کرتے کہا گرین اینڈ کلین کے سلسلہ میں شہر کی صفائی بہت ضروری ہے انکروچمنٹ کے سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا دوکاندار اپنا سامان اپنی تحویل میں رکھے ریڑھی بان اپنی ریڑھی فٹ پاتھ پر لگائے سڑک پر لگی ریڑھی انتظامیاں اپنی تحویل میں لے گی اور اس شخص پر ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا

پیرمحل چیف آفیسر انوارالحق نے مزید کہا صفائی نصف ایمان ہے میرا اور تمام شہریوں کا حق بنتا ہے اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھے سڑکوں پر رکھا ہوا سامان اپنی تحویل میں رکھے تاکہ سڑکوں سے گزرنے والوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو

پیرمحل شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر مس مرحبا نعمت اور چیف آفیسر کو خراج تحسین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here