پولیس تھانہ سٹی بوریوالا کا شراب کے گودام پر چھاپہ..مختلف برانڈ شراب کی160 بوتلیں برآمد

بوریوالا( )تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایات پر منشیات فرشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او بوریوالا شمس الدین خان کے زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی بوریوالا جہانگیر خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب کے گودام پر ریڈ کر کے 160بوتل مختلف برانڈ کی شراب برآمد کر لی. جبکہ ملزم ثاقب کو گرفتار کر لیا گیا. اس موقع پر اس موقع پر ایس ڈی پی او بوریوالا شمس الدین خان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے . منشیات فروش معاشرے کا نا سور ہیں جس کو جڑ سے اکھاڑنے تک ان کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رہے گی. نوجوان نسل کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا.

Leave a Reply