پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019 کا شیڈول جاری کردیا

رانا وقاص
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019 کا شیڈول جاری کردیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں میٹرک امتحانات آئندہ سال یکم مارچ سے ہوںگے۔شیڈول کے مطابق سکولزسربراہان اورپرائیویٹ امیدوارامتحانات میں شرکت کیلئے 14 دسمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔ جبکہ تاخیر کی صورت میں داخلہ بھجوانے کیلئے دو گنا فیس کے ساتھ 21 دسمبرآخری تاریخ ہوگی۔ مزید تاخیر کی صورت میں امیدوارتین گنا فیس کے ساتھ 28 دسمبر تک داخلہ بھجوا سکیں گے۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شیڈول کا اطلاق تمام ڈویژنل تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here