پاکستان کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آج بحث ہوگی

یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پرآج بحث ہوگی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یورپین پارلیمنٹ انسانی حقوق کے لئے کردار ادا کرے گی۔
یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث آج ہوگی ، یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے مسئلہ کشمیر پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر اجلاس بڑی کامیابی ہے،اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے۔

کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے، کشمیریوں کی آواز یورپ تک پہنچنا شروع ہوگئی ہے، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here