پاکستان آرمی نے باغ سیکٹر میں بھارتی فوج کا کوارڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان آرمی نے باغ سیکٹر میں بھارتی فوج کا کوارڈ کاپٹر مار گرایا۔ نریندر مودی کی سرجیکل اسٹرائیک کی ڈینگیں، فوجی تو درکنار ڈرون تک کنٹرول لائن عبور نہیں کرسکتا، پاک فوج نے باغ سیکٹرمیں کنٹرول لائن پار کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاک فوج نے کنٹرول لائن پر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس کوآرڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے، ڈی جی آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرون کو بھی کنٹرول لائن پار نہیں کرنے دیا جائے گا انشااللہ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here