وہاڑی کے نواحی گاوں 8 ڈبلیو بی میں زہریلی شراب پینےسے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے 2 تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل چاروں دوست ایک ہی گاوں کے رہائشی ہیں

وہاڑی کے نواحی گاوں 8 ڈبلیو بی میں زہریلی شراب پینےسے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے 2 تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل چاروں دوست ایک ہی گاوں کے رہائشی ہیں

پولیس تھانہ ماچھیوال کی حدود چک نمبر 8 ڈبلیو بی ڈھڈیاں والا میں دعوت پر جمع ہونے والے چار دوستوں نے زہریلی شراب پی لی پولیس ذرائع کے مطابق محمد جاوید، مرتضی، ظہور احمد اپنے دوست محمد منصب کے گھر دعوت پر اکٹھے ہوئے تھے جہاں انہوں نے زہریلی شراب پی لی زہریلی شراب پینے سے محمد جاوید موقع پر دم توڑ گیا جبکہ محمد منصب ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا دیگر دوافراد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here