وہاڑی کے نواحی علاقہ لڈن میں مویشی منڈی میں پرالی اور توڑی کے نام پر بھتہ خوری، رکشہ و ڈالہ ڈرائیورز سے 200روپے وصولی معمول، بیوپاریوں ڈرائیوروں کا اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ

وہاڑی کے نواحی علاقہ لڈن میں مویشی منڈی میں پرالی اور توڑی کے نام پر بھتہ خوری، رکشہ و ڈالہ ڈرائیورز سے 200روپے وصولی معمول، بیوپاریوں ڈرائیوروں کا اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق لڈن میں بدھ کے روز لگنے والی پنجاب کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ملتان کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی (لڈن) کے اندرون منڈی ٹھیکیدار نے بھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے، جس میں وہ اپنے حواریوں کے ذریعے منڈی میں مویشی لانے والے ہر ڈالے اور رکشہ ڈرائیور سے ریت اور پرالی کے نام پر 200 روپے کی پرچی فیس وصول کر  رہاہے ،جوکہ ناانصافی ہے،بیوپاریوں اور ڈرائیوروں نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ گھر سے ہی پرالی ڈال کے لاتے ہیں،جبکہ یہ ان سے بھی 200 روپے فیس بطور  (پرالی)وصول کی جاتی ہے،جس پر اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، جب اس بارے ملتان کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجر آپریشن کے نمبر 03006354315 پر رابطہ کیا گیا تو وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here