وہاڑی کے نواحی علاقہ تھانہ سٹی کی حدود پیپلز کالونی پھاٹک کے قریب فائرنگ کا واقع پیش آیا. رپوٹ چوہدری ساجد محمود. بیوروچیف

وہاڑی پیپلز کالونی کی حدود میں فائرنگ کا واقع، ایک شخص زخمی، زخمی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل پولیس مصروف تفتیش

وہاڑی کے نواحی علاقہ تھانہ سٹی کی حدود پیپلز کالونی پھاٹک کے قریب فائرنگ کا واقع پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق مدثر بشیر نامی شخص دودھ لے کر موٹر سائیکل پر شہر کی طرف آرہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا زخمی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ نے کہا کہ واقع کی تفتیش کی جارہی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here