وہاڑی کے علاقہ تھانہ لڈن کی حدود میں عاشق نے محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی ، پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی
وہاڑی کے علاقہ تھانہ لڈن کی حدود کے رہائشی نوجوان قیصرسیال سکنہ بستی شادابلوچ نے شادی شدہ محبوبہ تصور بی بی سکنہ حسن محمود کالونی لڈن کو جھگڑا ہوجانے پر فائرنگ کرکے اسکےگھرمیں ہی قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،تقریباً ایک گھنٹے بعد نوجوان قیصرنے اپنے گھر جاکر خود کوبھی گولی مار کرزندگی کاخاتمہ کرلیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر وہاڑی افضل لودھی تھانہ لڈن کے ایس ایچ او راے عارف کھرل بھاری نفری کے ہمراہ مقتولہ تصور بی بی کے گھراور قاتل قیصر کے گھرپہنچےپولیس نے دونوں کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے محمد رفیق اپنی بات نیوز لڈن

Leave a Reply