وہاڑی) کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے خانیوال چوک کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر کلین اینڈ گرین مہم اورجاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

وہاڑی)
کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے خانیوال چوک کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر کلین اینڈ گرین مہم اورجاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت وہاڑی کو خوبصورت بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں خانیوال چوک میں پودے لگائے جا رہے ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے روڈ پر کرب سٹون لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے خانیوال چوک میں کلاک ٹاور کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے کلاک ٹاور کی تعمیر سے خانیوال چوک خوبصورت اور دیدہ زیب نظر آئے گا انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنا یا جا ئے اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام جلداز جلد ترقیاتی کاموں سے مستفید ہو سکیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ پاکستان کی نامور ویب سائٹ جو کہ پاکستان میں اکانومی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کام کرتی ہے۔ ڈویلپنگ پاکستان نے پورے پاکستان سے صرف وہاڑی میں گرین اینڈ کلین پراجیکٹ اور وہاڑی کی خوبصورتی میں اضافہ کو سراہتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر تصاویر بھی شیئر کی ہیں جو کہ اہلیان وہاڑی کے لیے فخر کی بات ہے جس پر میں اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جس نے کورونا کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات کے باوجود نہ صرف وہاڑی میں کورونا کے لیے کام کیا بلکہ اپنی دن رات کی محنت اور لگن سے وہاڑی کو اس مقام پر پہنچا کہ آج ڈویلپنگ پاکستان ویب سائٹ پر پورے پاکستان سے صرف وہاڑی کا نام آیا ہے جو کہ بڑے اعزاز کی بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں، سول سوسائٹی،کاروبار ی ،سیاسی و سماجی حلقوں کو بھی چاہیے کہ وہ وہاڑی کو مزید سر سبز،صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here