وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر سے روح اور جسم کا رشتہ ہے

وہاڑی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر سے روح اور جسم کا رشتہ ہے۔ پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کرسکتا۔ ہمارا جینا مرنا اور دکھ سکھ سانجھے ہیں۔ مظلوم کشمیری عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کشمیریوں سے محبت اور اظہار یکجہتی کے حوالے سے پولیس لائنز وہاڑی میں تقریب کے دوران کیا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر قوم آج کشمیریوں سے محبت اوراظہار یکجہتی کے لئے Kashmir Solidarity Hour منا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی قیادت میں پولیس لائنز وہاڑی میں ایک تقریب منعقد ہوئی. تقریب میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور, پنجاب پولیس, ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس , لیڈیز پولیس اور کلیریکل سٹاف بھی موجود تھا. کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایس ایچ اوز نے اپنے علاقہ تھانہ میں جبکہ ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل میں تقریب کا انعقاد کیا. اس دوران پاکستان اور آزاد جموں کشمیرکا ترانہ بھی پلے کیا گیا جبکہ اس دوران تمام امور اور سرگرمیاں معطل رہیں اورٹریفک کی روانی بھی رکی رہی. آخر میں وہاڑی پولیس کی طرف سے کشمیر بنے گا پاکستان, کشمیر ہمارا ہے .پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کرسکتاکے نعرے لگائے گئے.بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے بلدیہ ہال کے قریب منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی جہاں ممبران, قومی و صوبائی اسمبلی, امن کمیٹی کے ممبران, تاجران اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here