وہاڑی پی ٹی آئی کے رہنماو ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کی پریس بریفنگ.

وہاڑی پی ٹی آئی کے رہنماو ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ حلقہ میں 7 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب 7کلو میٹر پختہ سڑک ایک اور بوائز و گرلز کالج کرائم روکنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے نئے تھانہ جھال سیال ماچھیوال میں سپورٹس کمپلیکس ریسکیو 1122 آفس کے قیا م کی منظوری وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے حاصل کر لی ہے عوام جلد خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے حکومت مہنگائی کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کریک ڈائون کررہی ہےانشاءاللہ دوماہ بعد مہنگائی نظر نہیں آئے گی حکومت کو ناکام بنانے کی تمام سازشیں اپنی موت آپ مر جائیں گی وہ معززین علاقہ اور کریڈیبل گروپ آف جرنلسٹس وہاڑی پریس کلب کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر سجاد بھٹی ظفر چٹھہ خالد گھمن وحید احمد امجد ملک شہباز بھٹی محمد اکرم صفدر کھوکھر بھی موجود تھے اعجاز بندیشہ نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمہ میں احساس پروگرام کی حیثیت سنگ میل ہوگی ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو سولر بجلی پر ٹرانسفر کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ انکے حلقہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سے بجلی پیدا کرنے کے سب سے بڑے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ نواز و شہبازشریف اینڈ کمپنی اور ساتھی کرپٹ افراد کی سیاست کا بستر بوریا ہمیشہ کے گول ہو چکا ہے ان کا مستقل ٹھکانہ جیل ہے اگر وہ آزاد فضاء میں رہنا چاہتے ہیں تو قوم کی لوٹی ہوئی تمام دولت واپس کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں مداخلت ہماری پالیسی نہیں لیکن جو افیسر عوام کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکائے گا اسے بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here