بوریوالا( ملک طالب حسین )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایات پر ایس ڈی پی او بوریوالا محمد اشرف ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل خلیل کے گھر پہنچ گئے۔ جہاں پر انہوں نے کانسٹیبل کو پھولوں کے گلدستے اور علاج معالجے کے لیے ویلفیئر کے حوالے سے اخراجات دیئے اور عیادت کی. جبکہ ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کی جانب سے تمام علاج معالجہ سرکاری اخراجات پر کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی. انہوں نے پولیس کانسٹیبل کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ تکلیف اور حادثات انسان کے لیےامتحان ہوتی ہے لہذا اپنا مورال بلند رکھیں اور جب تک مکمل صحت یاب نہیں ہوتے مکمل ریسٹ کریں۔ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کا پیغام پہنچاتے ہوئے محمد اشرف ڈی ایس پی نے کہاکہ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو ہمارے دروازے آپ کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔وہاڑی پولیس کے تمام جوان ہماری فیملی ہیں اور کسی بھی مشکل گھڑی میں اپنے جوانوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے

Leave a Reply