وہاڑی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن*

*وہاڑی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن*

*11مجرمان اشتہاری,22جواری, 3منشیات فروش اور3اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار. ملزمان کے قبضہ سے32لیٹر شراب, جواء پرلگی رقم 60,240روپے اور 3پسٹل برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے11مجرمان اشتہاری, 3منشیات فروش اور3اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے32لیٹر شراب اور 3پسٹل برآمد کئے. بجلی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 6مقدمات درج کئے گئے. پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر تھانہ ساہوکا میں 1مقدمہ درج کیا گیا. تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ممکنہ حادثات کا موجب بننے پر تھانہ سٹی وہاڑی میں 1مقدمہ درج کیا گیا. پانی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر تھانہ مترو میں 20مقدمات درج ہوئے. انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میلسی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 57,890روپے جبکہ تھانہ پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے 6جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 2350روپے برآمد کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here