وہاڑی پولیس نے ماہ ستمبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری..97لاکھ 76ہزار سے زائد مالیتی ریکوری. متعدد ملزمان گرفتار, بھاری اسلحہ و منشیات برآمد*

وہاڑی ( چوہدری ساجد محمود بیوروچف ) وہاڑی پولیس نے ماہ ستمبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی. رپورٹ کے مطابق وہاڑی پولیس نے ماہ ستمبر2020ء میں پراپرٹی کے مختلف مقدمات ٹریس کر کے 79لاکھ 52ہزار سے زائد مالیتی مال مسروقہ برآمد کیا گیا جبکہ 4گینگ ہائے کے 10ممبران کو گرفتار کر کے 29مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 18لاکھ 23ہزار سے زائد ریکوری کو یقینی بنایا گیا. اس کے علاوہ 163خطرناک مجرمان اشتہاریوں 103اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور 96منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر ماہ ستمبر کے آغاز میں ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا تھا جس پر وہاڑی پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں. اس عرصہ کے دوران پراپرٹی کے مختلف مقدمات کوٹریس کرتے ہوئے 79لاکھ 52ہزار زائد مالیتی ریکوری کی جس میں سرقہ بالجبر, ڈکیتی, سرقہ مویشی اور سرقہ عام کے 56مقدمات کو ٹریس کرنے کے علاوہ 2کاریں, 1ٹریکٹر, 34موٹر سائیکل بھی برآمدکئے گئے جبکہ نقب زنی, سرقہ وہیکل, سرقہ مویشی اور سرقہ عام میں ملوث 4گینگ ہائے کے 10ممبران کو گرفتار کر کے 29مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 18لاکھ 23ہزار سے زائد ریکوری کو یقینی بنایا گیا. ضلع وہاڑی میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 163مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے. گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں 18اے جبکہ 145بی کیٹگری کے شامل ہیں. منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 96منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 39کلو چرس, 120گرام ہیروئین, 1196لیٹر شراب معہ لاہن اور 1چالو بھٹی برآمد کی جبکہ103ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز 1کلوشنکوف, 5رائفل, 11بندوق, 80پسٹل, 3ریوالور, 2کاربین اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہے گی اور وہاڑی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here