وہاڑی- پولیس تھانہ کرمپور کی کاروائی، رپوٹ شاھد حسین بھٹہ- سٹی رپوٹر کرم پور
*پولیس تھانہ کرمپور کی کاروائی. موٹر سائیکل گینگ کے 3ممبران گرفتار. 9مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 3لاکھ 35ہزار مالیتی مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل میلسی محمد وسیم کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کرمپور رائے محمدساجد نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موٹر چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3ممبران اعجاز, عمران اور اکمل کو گرفتار کر کے 9مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 3لاکھ 35ہزار مالیتی مال مسروقہ برآمد کیا جس میں 1لاکھ 70ہزار نقدی اور 4عدد موٹر سائیکل مالیتی 1لاکھ 65ہزار شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 2عدد پسٹل بھی برآمد کئے. ملزم اکمل کو چند روز قبل جوڈیشل کر دیا گیا تھا. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا.

Leave a Reply